آغا خان یونیورسٹی کے صدر سبکدوش، ملازمین نے شاندار انداز میں الوداع کیا
فیروز رسول نے تمام عرصہ رضاکارانہ طور پر کام کیا، ادارے میں خطیر رقوم کے عطیات جمع کروائے، چیئرمین
گزشتہ روز آغا خان یونیورسٹی کے صدر فیروز رسول 15 برس تک خدمات سرانجام دینے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔
فیروز رسول نے 15 سالہ طویل عرصے تک آغا خان یونیورسٹی میں بہترین انتظامی نظم و نسق قائم رکھا جو کہ ادارے کے درودیوار سے عیاں ہے۔
ان کی ریٹائرمنٹ پر تمام یونیورسٹی ملازمین نے والہانہ انداز میں الوداع کہا۔ ملازمین یونیورسٹی کے اندرونی احاطے میں قطار در قطار کھڑے ہوئے اور تالیوں کی گونج میں فیروز رسول کو رخصت کیا۔
Paying tribute to Firoz Rasul, who officially retires today after leading AKU to new heights during his 15 years of remarkable service as President. pic.twitter.com/VdrpZqRTjJ
— Aga Khan University (@AKUGlobal) September 14, 2021
آغا خان یونیورسٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ہیل ڈیباس کے مطابق فیروز رسول اور ان کی اہلیہ نے اس تمام عرصے میں رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دی ہیں اور کئی دہائیوں سے یونیورسٹی میں تحقیقی اور دیگر مقاصد کیلیے خطیر رقوم کے عطیات جمع کروائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
انڈس اسپتال کا دوہرا معیار، خواجہ سرا کا علاج کرنے سے انکار
چیئرمین نے ادارے کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں یہ بھی کہا کہ جیسے ہی کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے کی پابندیاں ختم ہوں گی وہ صدر فیروز رسول اور ان کی اہلیہ سعیدہ کے اعزاز میں تقریبات کا اہتمام کریں گے۔
آغا خان یونیورسٹی کے چانسلر نے سلیمان شہاب الدین کو ادارے کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔ سلیمان شہاب تین برس کیلیے عہدے پر برقرار رہیں گے۔