گوگل کا کرونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو آخری انتباہ

18جنوری تک ویکسین نہ لگوائی تو تنخواہوں سے کٹوتی کے علاوہ نوکری سے ہاتھ بھی دھونے پڑسکتے ہیں،الفابیٹ انکارپوریشن

الفابیٹ انکارپوریشن کے ادارے گوگل نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو تنخواہوں  اور ملازمت سے محروم کرنے  کی آخری وارننگ جاری کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق الفابیٹ انکارپوریشن کے ادارے گوگل نے اپنے ملازمین کومتنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے کرونا ویکسی نیشن کے قوانین پر عمل نہ کیا تووہ تنخواہ سے محروم ہو جائیں گے اور آخر کار انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی سطح پر پاکستان میں کورونا سے سب سے زیادہ بچے ہلاک ہوئے، رپورٹ

امریکی ڈاکٹرز کی محنت: 15 منٹ میں بینائی بحال

رپورٹ کے مطابق گوگل   انتظامیہ کے  جاری کردہ ایک میمو میں کہا گیا ہے کہ ملازمین  کے پاس  3 دسمبر تک اپنی ویکسی نیشن کی حیثیت کا اعلان کرنے اورتصدیقی  دستاویزات اپ لوڈ کرنے یا طبی و مذہبی چھوٹ کے لیے درخواست دینے کا وقت تھا۔

رپورٹ کے مطابق آخری تاریخ گزرنے کے بعد اب  گوگل اپنا اسٹیٹس اپ لوڈ نہ کرنےو الے ملازمین سے رابطہ شرو ع کرے گا۔جن ملازمین نے 18 جنوری تک ویکسی نیشن کے قوانین کی تعمیل نہیں کی ، انہیں 30 دنوں کے لیے "بلا معاوضہ انتظامی چھٹی” پر رکھا جائے گا اور اس کے بعد چھ ماہ تک بلامعاوضہ چھٹی پر بھیج کر ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روا ں ماہ  گوگل نےامیکرون کی مختلف اقسام کے خوف اور ملازمین کی جانب سے کرونا ویکسینیشن قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث ورک فرام ہوم کے خاتمے کوغیرمعینہ مدت کیلیے موخر کردیا تھا۔ اس سے قبل یہ توقع کی جارہی تھی کہ گوگل کے ملازمین  10 جنوری سے ہفتے میں 3 دن دفترآیا کریں گے۔

متعلقہ تحاریر