گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 641 نئے کورونا کیسز رپورٹ

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورام موذی سے متاثرہ مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد بڑھ کر 30,395 ہوگئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کم از کم 641 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، جس کے بعد تصدیق شدہ مثبت کیسز کی تعداد 1,535,785 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں کرونا پھر پھیلنے لگا،کراچی سب سے زیادہ متاثر

کرونا کیسز میں اضافہ،حکومت کااین سی او سی کی مکمل بحالی کافیصلہ

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 641 افراد میں اس مرض کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے ملک بھر میں COVID-19 کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافے کے پیش نظر اندرون ملک پروازوں پر ماسک کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیر کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ اعلیٰ قومی رابطہ ادارہ نے اسے لازمی بنانے کی سفارش کی ہے۔ تاکہ لوگ دوبارہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا شروع کر دیں۔

یہ حکم پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی رپورٹ کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ اس کا COVID-19 مثبت تناسب، یا کئے گئے تمام ٹیسٹوں میں سے مثبت کیسز کی شرح 2.8 فیصد کی قومی شرح کے مقابلے میں بڑھ کر 21 فیصد ہو گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر