پاکستان میں کورونا سے مزید دو اموات اور 650 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے سرکاری دفاتر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور ماسک پہننے کی لازمی قرار دیا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 755 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں 650 کیسز میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں کورونا پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری، ماسک پہننا لازم قرار

کرونا کیسز میں اضافہ،حکومت کااین سی او سی کی مکمل بحالی کافیصلہ

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی مثبت شرح تناسب 3.88 فیصد رہی ہے۔

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی مرض سے متاثرہ 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ، جبکہ 138 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

این سی او سی کی جانب سے نئے ایس او پیز جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (NCOC) نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے درمیان سرکاری دفاتر کے لیے نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) جاری کیے ہیں۔

این سی او سی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس مانیٹرنگ باڈی نے سرکاری ملازمین کو ماسک پہننے اور دفاتر میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

این سی او سی کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ تمام عملہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔ اس کے علاوہ دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر