ملالہ ایلمینٹری اسکول نے امریکا میں اہم کامیابی حاصل کرلی

نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی سے منسوب پہلے امریکی اسکول ملالہ ایلمنٹری نے اہم کامیابی حاصل کرلی۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر شوگرلینڈ میں قائم فورٹ بینڈ انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ سسٹم میں واقع ملالہ ایلیمنٹری اسکول نے  گریڈ اے حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا میں ملازمت کرنیوالے پاکستانی ڈاکٹرز کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

طبی ماہرین نے فضائی آلودگی کو پاکستان کے لیے سب بڑا خطرہ قرار دے دیا

ملالہ ایلیمنٹری  کی جانب سے شیئر کردہ معلومات کے مطابق یہ گریڈ اس معیار کو ماپنے کا پیمانہ ہے کہ طلبہ ہر گریڈ میں کس حد تک سیکھ رہے ہیں اوروہ اگلے گریڈ میں جانے کیلیے تیارہیں یا نہیں۔ یہ اس بات کو بھی ظاہرکرتا ہے کہ کوئی بھی اسکول یا ڈسٹرکٹ اپنے طلبہ کو ہائی اسکول کے بعدکالج ،کام کی جگہ یا فوج میں  کامیابی کیلیے کتنے اچھے طریقےسے تیار کررہا ہے۔

ملالہ ایلیمنٹری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ ہمارے اسکول کی پہلی درجہ بندی ہے! یہ "A” درجہ بندی ہمارے طلبہ، اساتذہ، والدین اور پورے عملے کی محنت کا ثبوت ہے، ہمیں چیتے پر فخرہے۔

متعلقہ تحاریر