کمالیہ میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کا کا کہنا ہے انسداد پولیو مہم کے دوران 66 ہزار 879 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر کمالیہ میں انسداد پولیو کی قومی مہم کے سلسلہ میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی 5 روزہ مہم شروع کر دی گئی۔
5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 66 ہزار 879 بچوں کو قطرے پلانے جائیں گے ، پولیو آگاہی واک کے بعد شرکاء میں پولیو کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
محکمہ موسمیات پنجاب نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
فیصل آباد کے تاجر کے ہاتھوں لڑکی پر بہیمانہ تشدد، انصاف کے منہ پر کالک پوت دی گئی
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غلام مصطفٰی جٹ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کمالیہ میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا۔
اس موقع پر ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر جواد احمد خان اور ڈی ڈی ہیلتھ ڈاکٹر احمد بھی ہمراہ موجود تھے.
ٹی ایچ کیو اسپتال تا چیچہ وطنی روڑ تک آگاہی واک بھی نکالی گئی.
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل غلام مصطفیٰ جٹ نے کہا ہے والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 22 اگست سے 26 اگست کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ 22 اگست سے 26 اگست کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 66879 بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 25 اور 26 اگست تک کی جائے گی۔