گورنمنٹ ایلیمنری کالج لیاقت آباد کی طالبہ ساحرہ اقبال کا اعزاز
ساحرہ اقبال نے امریکی محکمہ خارجہ کے پروگرام کے تحت امپوریا اسٹیٹ یویورسٹی میں ایک سمسٹر گزارا اور 3.9جی پی اے حاصل کی۔

گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے اپنی اہلیہ سلمیٰ عالم کی سماجی تنظیم دوربین کے زیرانتظام گورنمنٹ ایلمنٹری کالج آف ایجوکیشن لیاقت آباد کراچی کی طالبہ ساحرہ اقبال کی زندگی میں آنے والی انقلابی تبدیلی کے حوالے سے اہم وڈیو جاری کی ہے۔
ساحرہ اقبال حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ کے گلوبل یوگریڈ پاکستان پروگرام کے تحت کینساس امریکا میں واقع امپوریا اسٹیٹ یونیورسٹی میں بہار 2022 کا سمسٹر گزار کر واپس آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شہزاد رائے نے احسن رحیم کو شطرنج پر ڈاکیومنٹری بنانے کا مشورہ کیوں دیا؟
شہزاد رائے سینیٹری ورکرز کے حقوق کیلیے بھی کمربستہ
ساحرہ اقبال نے وڈیو میں شہزاد رائے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں حاصل ہونے والے تجربات اور ان کے فوائد سے آگاہ کیا۔شہزاد رائے نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ویڈیو آپ کی رہنمائی میں مدد کرے گی کہ آپ اپنے خاندان اور آس پاس کی ایک نوجوان طالبہ کی زندگی کو کیسے بدل سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
شہزاد رائے نے بتایا کہ ساحرہ اقبال 16ہزار درخواست دہندگان میں سے اس سال پروگرام کے لیے منتخب ہونے والے چند امیدواروں میں سے ایک تھیں۔ ساحرہ نے 3.9 جی پی اے حاصل کی اور انہیں ان کی شاندار تعلیمی کامیابی کے لیےسراہا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ شہزاد رائے کی اہلیہ سلمیٰ عالم کی این جی او دوربین نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قائم گورنمنٹ ایلمنٹری کالج آف ایجوکیشن کو گود لے رکھا ہے۔ یہاں طالبات کو 4سالہ بی ایڈ پروگرام کی ڈگری دی جاتی ہے جس کے بعد انہیں مختلف سرکاری اسکولوں میں ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔









