عمران خان کا خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کیلئے فیسز میں 100 فیصد رعایت کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں انصاف ایجوکیشن کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 44 ہزار طلبہ و طالبات کو فیسوں میں100 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، سابق وزیراعظم نے کہا خیبرپختونخوا میں تعلیمی مواقع کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں کیونکہ تعلیم بہتر مستقبل کی کنجی ہے
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے طلباء کو خوشخبری سنادی۔ سابق وزیراعظم نے صوبے میں انصاف تعلیم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 44 ہزار طلبہ و طالبات کو فیسوں میں 100 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرخیبرپختونخوا کے طلباء کو خوشخبری سنا دی۔ سابق وزیراعظم نے صوبے کے تمام سرکاری کالجز میں انصاف تعلیم کارڈ کے ذریعے طلبہ و طالبات کو فیسز میں 100 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
راولپنڈی کے پرائیویٹ اسکولز طلباء سے بجلی کی قیمت بھی وصول کرنے لگے
پی ٹی آئی چیف نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ ہماری خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں تعلیمی مواقع کی راہ سے رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔
Congratulations to KP govt for fulfilling another PTI commitment. 244,000 students of govt colleges in KP will have 100% fees waived off with Insaf Taleem Card. Education is key to a better future esp in digital age & in KP barriers to educational opportunities are being removed pic.twitter.com/Nvh4k7SdSg
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 13, 2022
خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت کے چیئرمین نے بتایا کہ ہماری صوبائی حکومت انصاف تعلیم کارڈ کے ذریعے صوبے کےسرکاری کالجز میں 2 لاکھ 44 ہزارطلبا و طالبات کو 100فیصد فیسز معاف کردے گی ۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دورمیں بطورِخاص تعلیم ہی ایک بہتر مستقبل کی کنجی ہے اورخیبرپختون خوا میں تعلیمی مواقع کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے انصاف تعلیم کارڈ کے جلد اجرا کیلئے تمام تر اقدامات تیزرفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجوکیشن کارڈ ایک تعلیم دوست قدم ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بیکن ہاؤس اسکول میں ملکہ برطانیہ کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر شدید تنقید
وزیراعلیٰ کے پی نے انصاف ایجوکیشن کارڈ کے اجرا کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سرکاری تعلیمی ادروں پر عوا م کا اعتماد بحال ہورہا ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران 76 کالجز کی اپگریڈیشن کی جبکہ37 نئے کالجز قائم کیے گئے۔ نئی یونیورسٹیز اور مختلف اضلاع میں کیمپسز کے قیام تعلیم و تحقیق کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہونگے۔