کراچی کی میڈیسن مارکیٹ پر چھاپہ، پیناڈول کی ڈھائی لاکھ گولیاں برآمد

ذخیرہ اندوزی سے مارکیٹ میں پیناڈول کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی، فارمیسی سے ادویات کا مشکوک اسٹاک بھی برآمد ہوا،ترجمان ڈریپ

ملک بھر میں بخار کی عام دوا پیناڈول کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) حرکت میں آگئی۔

ڈریپ نے جوڑیا بازار میں واقع کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر پیناڈول کی ڈھائی لاکھ گولیاں برآمد کرلیں۔

یہ بھی پڑھیے

حکومتی نااہلی کے باعث ملک بھر میں عام استعمال کی دوا پیناڈول کی قلت

پاکستان میں خودکشی کی شرح 8 فیصد کی خطرناک حد تک جاپہنچی

ڈریپ کے ترجمان نے کچی گلی میڈیسن مارکیٹ میں مارے گئے چھاپے اور پیناڈول کی ڈھائی لاکھ گولیوں کی برآمدگی کی تصدیق کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی سے مارکیٹ میں پیناڈول کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی، فارمیسی سے ادویات کا مشکوک اسٹاک بھی برآمد ہوا۔

ڈریپ نے کچی گلی فارمیسی سے اسٹاک قبضے میں لے لیا اور برآمد ادویات کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے ہیں۔خیال رہے ڈریپ کا جعلی، غیر قانونی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون جاری ہے۔

ڈریپ نے اسلام آباد،لاہور اور پشاور میں مختلف مقامات پرچھاپے مارے اور کارروائی میں ساڑھے 3کروڑ مالیت کی غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کرلیں۔ڈریپ نے اسلام آباد، پشاور اور لاہور میں غیر رجسٹرڈ ادویات بیچنے والے 25 اسٹورز،فارمیسز سیل کردیے۔

متعلقہ تحاریر