پنجاب حکومت نے قومی صحت کارڈ پر کینسر کے علاج کی سہولت بھی فراہم کردی

پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے اب قومی صحت کارڈ کے ذریعے کینسر جیسے موذی  اورمہنگے مرض کے مفت علاج کی  سہولت بھی فراہم کردی۔

اب شہریوں کے قومی شناختی کارڈ کو ہی صحت کارڈ کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ سائبر نائف کے ذریعے کینسر کا مفت علاج بھی صحت کارڈ کے ذریعے مہیا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں ایک تہائی اموات دل کی بیماریوں سے ہوتی ہیں، ڈاکٹر جاوید شیخ

پی سی ڈی اے نے عوام کو جعلی ادویات کی فروخت سے خبردار کردیا

 

پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر ہینڈل  نے پنجاب حکومت کا اشتہار شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب صحت کارڈ سے کینسر کا جدید ترین ٹیکنالوجی سائبر نائف کے ذریعے علاج بھی ممکن ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  آپ کا شناختی کارڈ ہی صحت کارڈ ہے۔پینل پر موجود 816 ہسپتالوں میں طبی سہولیات سے مستفید ہونے کے نادرا میں اپنے کوائف کا درست اندراج کروائیں۔

متعلقہ تحاریر