قمبر میں شہید حکیم محمد سعید فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

فاؤنڈیشن کے انچارج حکیم ارسلان محمود کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں 15 ہزار مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

قمبر شہداد کوٹ میں ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے بانی شہید پاکستان حکیم حافظ محمد سعید کی سوچ صحت مند پاکستان کے مدنظر رکھتے ہوئے طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سردیوں کی آمد سے قبل ہی لاہور دنیا کے 5 آلودہ ترین شہروں میں شامل

امریکی سوسائٹی نے جناح اسپتال کی ڈاکٹر تسنیم احسن کو لاریٹ ایوارڈ سے نواز دیا

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن کے چئرپرسن محترمہ طبیبہ سعدیہ راشد صاحبہ کی سرپرستی اور ادارے کے صدر پروفیسر حکیم عبدالحنان صاحب اور پاکستان ایسوسی ایشن حکیم فار ایسٹرن میڈیسن کے صوبائی صدر غلام صدیق برڑو کے زیرنگرانی طبی کیمپ میں مریضوں کا فری آف کاسٹ علاج جاری ہے۔

اس موقع پر نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حکیم ارسلام محمود کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں ہم نے 15 ہزار مریضوں کے علاج کا ٹارگٹ رکھا ہے ۔ جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن طب و طبیب شہید پاکستان حکیم حافظ محمد سعید کی سوچ صحت مند پاکستان کی تعبیر کی طرف ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔

حکیم ارسلان محمود کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ ہم مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ شدہ علاقوں میں بے گھر افراد کی صحت کے لیے کوئی خدمت انجام دے سکیں۔

ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے حکیم ارسلان محمود، حکیم عمران الحق، حکیم ساجد خان، حکیم اویس محمود، عطار محمد یوسف، عطار لطیف الرحمن، عطار انور حسین، عطار عامر اختر، عطار عامر شفیق اور حکیم عطار سید مبین علی پر مشتمل ٹیم مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔

متعلقہ تحاریر