عالمی ادارہ صحت سیلاب متاثرین کیلیے بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدے گا
حکومت نے وزارت صحت کو گرین سگنل دیدیا، 62 لاکھ مچھر دانیوں کی خریداری کیلیے مالی وسائل عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فراہم کرے گا۔

عالمی ادارہ صحت سیلاب متاثرین کیلیے بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدے گا، حکومت پاکستان نے وزارت صحت کو بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 62 لاکھ مچھر دانیاں خریدنے کے لیے مالی وسائل عالمی ادارہ گلوبل فنڈ فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے
جناح اسپتال ایمرجنسی کی ایکسرے مشین خراب، مریض رُل گئے
سردیوں کی آمد سے قبل ہی لاہور دنیا کے 5 آلودہ ترین شہروں میں شامل
انگریزی روزنامہ دی نیوز کے رپورٹ وقار بھٹی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ گلوبل فنڈ کے مالی وسائل سے عالمی ادارہ صحت پاکستان کے لیے مچھر دانیاں خرید رہا ہے۔
Govt of Pakistan allows health authorities to procure 6.2 million mosquito nets from India through @WHOPakistan for which funds would be provided by @GlobalFund.@Wabbasi007 @NKMalazai @FightingMalaria @MalariaNoMore @Xadeejournalist pic.twitter.com/FvByi8MF8Q
— M. Waqar Bhatti (@MWaqar_Bhatti) October 11, 2022
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ باسٹھ لاکھ مچھر دانیاں نومبر کے وسط تک پاکستان آ جائیں گی، کوشش کریں گے مچھر دانیاں جلد از جلد براستہ روڈ واہگہ بارڈر پاکستان آ جائیں۔وفاقی وزارت صحت کے حکام نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے 32 سیلاب زدہ اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا دی ہے۔
حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملیریا میں مبتلا بچوں کے علاج میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا سب سے بڑا پبلک ہیلتھ ایشو بن کر سامنے آ رہا ہے۔