امریکی فارما سوٹیکل کمپنی ایلی للی فارما نے پاکستان میں اپنے آپریشن بند کردیئے
امریکی فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ کمپنی ایلی للی فارما نے پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیا تاہم دواؤں کی فراہم جاری رکھی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ للی فارما انسولین سمیت دیگر کئی اہم امراض کی دوائیں بناتی ہے تاہم حکومت کی ناقص پالیسیز کے باعث ایم این سیز پاکستان میں آپریشن بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں
امریکی فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ کمپنی ایلی للی فارما نے پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم ایلی للی فارما اپنے ڈسٹری بیوٹر کے ذریعے پاکستان میں مریضوں کو بروقت دوائیں سپلائی کرتی رہے گی ۔
امریکی فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ کمپنی ایلی للی فارما نے پاکستان میں اپنی 9 نومبر 2022 سے پاکستان میں اپنی پروموشنل آپریشن بندکردیئے ہیں تاہم ذیابیطیس اور دیگر امراض کے لیے دوائیں اپنے ڈسٹری بیوٹر کے ذریعے سپلائی کرتی رہے گی ۔
یہ بھی پڑھیے
قیمتوں کے اضافے کے بعد پاکستان میں پیناڈول کی پیداوار بحال
للی فارما نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ 9 نومبر 2022 سے پروموشنل سرگرمیاں بند کردیں ہیں مگر ہم ان مریضوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں جنہیں ہماری دوائیوں کی ضرورت ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ذیابطیس اور دیگر بیماریوں کا شکار مریض کیلئے للی فارما کی دوائیں ہمارے ڈسٹری بیوٹر اے جی سی ایل کے ذریعے پاکستان میں دستیاب رہیں گی۔ اسپتال اور داکٹرز بھی اپنے آرڈرز جاری رکھ سکتے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ للی فارما انسولین سمیت دیگر کئی اہم امراض کی دوائیں بناتی ہے تاہم حکومت کی ناقص پالیسیز کے باعث ایم این سیز پاکستان میں آپریشن بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایلی للی اینڈ کمپنی ایک امریکی دوا ساز کمپنی ہے جس کا صدر دفتر انڈیانا پولس، انڈیانا میں ہے جبکہ وہ دیگر 118ممالک میں داوئیں تیار کرتی ہیں ۔ کمپنی کی بنیاد 1876 میں رکھی گئی تھی ۔
ایلی للی فارما نے 2009 میں ایک مقدمے میں غیر قانونی مارکیٹنگ کرنے کا اعتراف جرم کرتے ہوئےایک ارب 400 کروڑ ڈالر جرمانہ بھی ادا کیا تھا جس میں 515 ملین کا جرمانہ مجرمانہ سرگرمی کی وجہ سے عائد ہوا تھا ۔