عدالتی احکامات کی خلاف ورزی، رجسٹرار اسراء یونیورسٹی عبدالقادر میمن معطل

سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر اسراء یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالقادر میمن کو معطل کردیا گیا ہے،عدالت نے غلام رسول قاضی قائم مقام رجسٹرارتعینات کرکے فوری طور پر نئے وائس چانسلر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے ، رواں ماہ 9 دسمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے   ڈاکٹر غلام قادر قاضی وائس چانسلر بنانے کے احکامات جاری کیے تھے

سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بر خلاف اسراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر رجسٹرار عبدالقادر میمن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی آج سندھ ہائی کورٹ کراچی میں ہوئی۔

اسراء یونیورسٹی کے رجسٹرارعبدالقادر میمن کی جانب سے ڈاکٹرغلام قادر قاضی کا بطور وائس چانسلر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنےپر توہین عدالت کی کارروائی سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے رجسٹرار کو وائس چانسلر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ ہائی کورٹ نے وائس چانسلر اسراء یونیورسٹی نذید لغاری کو معطل کردیا 

سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی کے دوران عدالت نے اسراء یونیورسٹی کے رجسٹرارعبدالقادر میمن کو اگلے احکامات تک معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی احکامات کے مطابق غلام رسول قاضی قائم مقام رجسٹرار کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

عدالت نے احکامات کی خلاف ورزی پر رجسٹرار اسراء یونیورسٹی عبدالقادر میمن کو معطل کرکے غلام رسول قاضی کو قائم مقام رجسٹرار تعنیات کیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق قائم مقام  رجسٹرار یونیورسٹی کے روزمرہ کے کاموں کی نگرانی کریں گے۔

عدالت نے قائم مقام رجسٹرار اسراء یونیورسٹی غلام رسول قاضی کو فوری طور پر وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے ڈاکٹرغلام قادر کے  بطور وائس چانسلر نوٹیفکیشن جاری کر نے کا حکم دیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ چند روز قبل رجسٹرار اسراء یونیورسٹی عبدالقادر میمن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز ہوا تھا۔ عدالت نے احکامات کی خلاف ورزی پر اسرا یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالقادر میمن کو عدالتی سمن جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا ۔

رجسٹرارعبدالقادر میمن نے 9 دسمبر کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی۔عدالتی سمن میں ان سے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر غلام قادر قاضی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی وجوہات  بتانے کا احکامات دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر غلام قادر کا بطور چانسلر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر رجسٹرار اسرا یونیورسٹی کے خلاف کارروائی

یاد رہے کہ رواں ماہ 9 دسمبرکو سندھ ہائی کورٹ نے وائس چانسلر اسراء یونیورسٹی نذید لغاری کو معطل کردیا تھا جبکہ نئے وائس چانسلر کی تقرری تک رجسٹرار جامعہ کو وائس چانسلر آفس کے لک آفٹر اختیارات تفویض کیے تھے

عدالت نے 2 ہفتوں میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کیے تھے مگر رجسٹرار عبدالقادر میمن نے تاحال نئے وائس چانسلر  ڈاکٹر غلام قادر قاضی  کی تعیناتی کو نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ۔

متعلقہ تحاریر