اٹلی میں ایک ڈالر کا گھر خریدیں
اٹلی میں محض ایک ڈالر خرچ کر کے آپ گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔
اگر آپ گھر خریدنا چاہتے ہیں لیکن استطاعت نہیں رکھتے تو اٹلی کا رُخ کرلیں۔ یہاں آپ کو ایک ڈالر میں گھر مل جائے گا۔
روٹی اور کپڑے کے علاوہ مکان بھی انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہے۔ چارد و دیواری ہر انسان کی ضرورت ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں اپنا گھر خریدنے کے لیے آپ کو اچھی رقم کی ضرورت ہوگی۔ لیکن اٹلی میں ناقابل یقین قیمتوں پر گھروں کی فروخت کی جارہی ہے۔ یہاں آپ 1.20 ڈالرز (تقریباً 192 پاکستانی روپے) میں گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔
کاسٹروپیگنانو نامی اطالوی گاؤں میں 100 خالی گھر موجود ہیں۔ ان گھرں کو خوبصورت پتھروں سے بنایا گیا ہے۔ بیشتر اسکیموں کے برعکس عمارتوں کی نیلامی کے بجائے کاسٹروپگنانو میں مختلف طریقے سے کام کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مصری ماڈل فرعونی طرز کا لباس پہننے پر گرفتار
میئر نیکولا اسکاپلاٹی کا کہنا ہے کہ یہاں تقریباً 100 ترک شدہ عمارات ہیں۔ لیکن ان گھروں کی نیلامی کے بجائے حقداروں کو دیئے جائیں گے۔
اس اسکیم میں کم قیمت کے ساتھ یقیناً کچھ شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔ خریداروں کو تین سال کے اندر اندر جائیداد کی تزئین و آرائش کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ 2378 ڈالرز کی گارنٹی بھی دینی ہوگی جو کام ختم ہونے کے بعد واپس کردی جائے گی۔
اس منصوبے کا آغاز اکتوبر میں ہوا تھا۔ حکام نے ترک شدہ جائیدادوں کے مالکان کو بتایا تھا کہ اگر وہ خود ان کی تزئین و آرائش نہیں کرتے ہیں تو حفاظتی وجوہات کی بنا پر ان کی ملکیت لے لی جائے گی۔
گھروں کو منہدم کرنے میں بھی پیسہ خرچ ہوگا۔ اس لیے کئی مالکان اپنی جائیدادیں حوالے کرنے پر راضی ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے