کیلاشی خاتون نے نایاب مرغ زریں محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا

کیلاش کی جہاں گلہ بی بی نے برف میں پھنسے زخمی نایاب پرندے مونال (مرغ زریں) کو طبی امداد فراہم کرکے زندگی کی طرف لوٹا دیا ، خاتون  نے زخمی  پرندے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے مرغ زرین میں آپ کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کررہی ہوں جو آپ کی زندگی اور بقا کے ذمہ دار ہیں

پاکستان کی خوبصورت وادی کیلاش نہ صرف انوکھے رسم و رواج اور روایات کیلئے مشہور ہے بلکہ وہاں کے رہائشی بھی  انتہائی مہربان دل کے مالک ہیں۔

وادی کیلاش کے مہربان لوگ نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں اور پرندوں کو بھی مشکل میں دیکھ کر ان کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وادی کالاش کا طویل ترین مذہبی تہوار "چوموس” اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری

انوکھی رسم ، رواج اور روایات کے لیے مشہور وادی چترال کے کیلاش قبیلہ کے لوگ پرندوں اور جانوروں کو بھی  مشکل میں دیکھ کر دل گرفتہ ہوجاتے ہیں ۔

کیلاش کی جہاں گلہ بی بی بھی ایک ایسی ہی خاتون ہیں جنہوں نے برف میں پھنسے ایک زخمی نایاب مونال (مرغ زریں) کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا ۔

جہاں گلہ بی بی نے نایاب زخمی مونال کو برف سے نکال کر اس کی مریم پٹی کی  اور اسے سرد ماحول سے نکال کر  اپنے گھر لے گئیں اور اس کو طبی مدد فراہم کی ۔

جہاں گلہ بی بی نے نایاب پرندے ملنے پر اپنے پاس رکھنے کے بجائے اس کی اطلاع فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو دی اور تمام تر واقعہ گو ش گزار کیا ۔

نایاب مونال کو محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں  کے حوالے کرتے ہوئے جہاں گلہ بی بی نے بتایا کہ یہ مرغ زرین ایک عقاب کے حملہ میں زخمی ہوا تھا ۔

نایاب مونال پرندے کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرتے ہوئے جہاں گلہ نے مرغ زرین سے اپنی مقامی زبان میں گفتگو کرتے ہوئےمحبت کے پھول نچھاور کیے ۔

 جہاں گلہ بی بی نے کیلاشی زبان میں کہا کہ "اے زخمی مرغ زرین میں آپ کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کررہی ہوں جو آپ کی زندگی اور بقا کے ذمہ دار ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے مطابق کیلاش کے لوگ زخمی مارخور یا کوئی اور جانور اور پرندہ جب دیکھتے ہیں تو فوراً اس کی مدد کو پہنچ کر ریسکیو کرتے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر