عالیشان شادی کا خواب لے ڈوبا

خاتون نے عالیشان شادی کا خواب پورا کرنے کے لیے جھوٹ بولا کہ انہیں کینسر ہے جس کے علاج کے لیے کثیر رقم درکار ہے۔

دنیا میں لاکھوں افراد اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے جتن کرتے ہیں۔ جبکہ متعدد افراد شادی کی عالیشان تقریب منعقد کرنے کا بھی خواب دیکھتے ہیں اور اس خواب کی تعبیر کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک خاتون اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے دوران  جیل پہنچ گئیں۔ 

عالیشان شادی کا خواب دیکھنا کوئی غلط بات نہیں لیکن اس کے لیے جھوٹ بولنا ضرور کوئی درست عمل نہیں ہے۔ پچھلے دونوں ایک 29 سالہ خاتون نے سوشل میڈیا پر یہ مشہور کردیا کہ انہیں آخری درجے کا کینسر ہے لہٰذا انہیں علاج کے لیے کثیر رقم درکار ہے۔

خاتون کی گزارش کے بعد انہیں لوگوں نے چندہ دینا شروع کر دیا۔ تقریباً 6 ماہ بعد ان کے پاس 11 ہزارڈالرز جمع ہوگئے۔ رقم ملنے کے بعد خاتون کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نا رہا اور وہ شادی کی تیاریوں میں مصروف ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیے

چائے اور کتب بینی کا مزہ ساتھ ساتھ

خاتون نے شان و شوکت کے ساتھ شادی کرنے کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بے تحاشہ رقم خرچ کی۔ تقریب کے انتظامات سے لے کر لباس تک ہرچیزاعلیٰ معیار کی تھی۔ مہمانوں کی بھی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا تھا۔

خاتون کی شادی تو ہوگئی لیکن اس کے بعد کسی طرح ان کا جھوٹ پکڑا گیا۔ جس کے بعد چندہ دینے والوں نے ان کے خلاف شکایات درج کروانا شروع کردیں۔ پولیس نے بھی بروقت کارروائی کی اورخاتون کو گرفتار کرلیا۔ اب وہ خاتون جیل کی سلاخوں کے پیچھے اپنی شادی کے لمحات کو یاد کرتی ہیں۔

اسی قسم کا ایک اور واقعہ 2012 میں نیویارک میں پیش آیا تھا جس میں 25 سالہ خاتون نے کینسر کا جھوٹ بول کر رقم جمع کی تھی۔ عالیشان شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کا بھی پول کھل گیا اوراُنہیں حوالات کی سیر کرنی پڑی تھی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے