شہزاد رائے کا مداحوں کو خطرناک چیلنج
43 سالہ گلوکار نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ واقعی سپرفٹ ہیں۔

پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خطرناک چینلج دے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنے ایک اسٹنٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی اس چیلنج کو پورا کرسکتا ہے تو انہیں ویڈیو بھیجے۔
شہزاد رائے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہیں جن کے بارے میں اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ وقت ان کا کچھ نہ بگاڑ سکا۔ 43 سالہ گلوکار نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ واقعی سپرفٹ ہیں۔
شہزاد رائے نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک اسٹنٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
شہزاد رائے نے مداحوں کو چیلنج کرتے ہوئے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ‘جو کوئی ایسا کرسکتا ہے وہ انہیں ویڈیو بناکر بھیجے۔’ معروف گلوکار نے صارفین کو احتیاط کے ساتھ اسٹنٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Send me a video if you can do this . Just be careful … challenge https://t.co/1shRPJb6VJ
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 5, 2021
یہ بھی پڑھیے
شہزاد رائے کا ووٹ کراچی صاف کرنے والوں کا
سوشل میڈیا صارفین شہزاد رائے کے اس کرتب کی تعریف کرتے ہوئے ان کی فٹنس کی داد دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر مداحوں کی بڑی تعداد نے معروف گلوکار کے چیلنج کو قبول بھی کرلیا ہے۔