ترکی میں انسان اور ہنس کی لازوال دوستی
مرزان نے اپنے پالتو ہنس کا نام گریپ رکھا ہے جو 37 سال سے ان کے ساتھ ہے۔

انسانوں کی پرندوں سے محبت کوئی نئی بات نہیں لیکن ترکی کے ایک شہری نے ہنس سے 37 سالہ دوستی کی مثال قائم کردی ہے۔
ترکی کے مغربی صوبہ ایڈیرن میں ضعیف العمر شخص نے ہنس سے ایسی دوستی نبھائی کہ اپنی آدھی سے زیادہ زندگی اس کے ساتھ گزار دی۔ 63 سالہ مرزان ایک ریٹائرڈ پوسٹ مین ہیں جنہوں نے اپنے پالتو ہنس کا نام گریپ رکھا ہے جو 37 سال سے ان کے ساتھ ہے۔

ترک شہری کے مطابق وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں کہیں جارہے تھے کہ دور کھیت میں ایک ہنس نظر آیا۔ قریب جانے پر دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ اپنے ایک ٹوٹے ہوئے پر کے باعث درد سے کراہ رہا تھا۔ مرزان نے فوری طور پر اسے گاڑی میں بٹھایا اور اپنے گھر لے آئے۔ وہ دن ہے اور آج کا دن ہے کہ مرزان اور گریپ ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں ہوئے۔
UNUSUAL FRIENDSHIP: Retired postman Recep Mirzan found Garip, a female swan, 37 years ago, and they’ve been inseparable ever since. 🦢
📸: AP Photo/ Ergin Yildizhttps://t.co/CP5hvSDqqe pic.twitter.com/cxzqV8AFxu— NewsNation Now (@NewsNationNow) February 8, 2021
یہ بھی پڑھیے
معدومی کے خطرے سے دوچار تیندوے کی نسل کے بچاؤ کی مہم
مرزان کا کہنا ہے کہ گریپ ایک مادہ ہنس ہے اور بالکل ان کے بچوں کی طرح ہے۔ گریپ اس قدر پیار کرنے والی ہے کہ وہ علاقے کی بلیوں اور کتوں سے بھی مانوس ہے۔
انسائیکلوپیڈیا بریٹینیکا کے مطابق جنگل میں رہنے والے ہنس کی اوسط عمر 20 برس ہوتی ہے جبکہ پالتو ہنس 50 سال سے زیادہ زندگی گزار سکتا ہے۔