سنک ہول کے اوپر واقع چین کی بلند ترین کافی شاپ

چین میں غاروں کی تلاش میں نکلنے والی ایک ٹیم نے جنوبی چین کے گونزائی خود مختار خطے میں دو بڑے کراسٹ سنک ہول تلاش کیے تھے۔

اِس قسم کے سنک ہولز چین، میکسیکو اور گنی میں پائے جاتے ہیں لیکن نئے سنک ہولز چین میں بھی دریافت ہوئے ہیں۔ ماہر ارضیات نے ان کا چینی نام تیانکینگ رکھا تھا جس کے بعد اِس علاقے میں سیاحوں کا رش لگ گیا جو اِن سنک ہولز کو دیکھنا چاہتے تھے۔

اُن سیاحوں کے شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں کے موسم کی مناسبت سے سنک ہول کے اوپر ایک کافی شاپ بنائی گئی ہے جسے چین کی بلند ترین کافی شاپ کہا جا رہا ہے۔ اِس کافی شاپ کی خصوصیت یہ ہے یہ آدھی ہوا میں معلق ہے اور ہول کے عین اوپر واقع ہے۔ کافی شاپ میں کھڑے ہوکر آپ سنک ہولز کا بہترین نظارہ کر سکتے ہیں۔

کافی شاپ اور سنک ہول کا نظارہ دیکھیے نیوز 360 کی ڈجیٹل ویڈیو میں۔

یہ بھی دیکھیے

روسی سیاح تعطیلات منانے ترکی پہنچ گئے

متعلقہ تحاریر