بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر اسپتال پہنچ گئی

2020 میں بھی ترکی میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بلی اپنے بچے کو اسپتال لے گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ترکی کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی اپنے بیمار بچے کو لے کر ترکی کے اسپتال پہنچ گئی ہے۔ اس ویڈیو نے دنیا بھر میں جانوروں سے محبت کرنے والے لاکھوں لوگوں اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس واقعے کی ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے اسے ڈاؤنلوڈ کر کے اپنے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔ بلی کو یہ محسوس ہوا کہ اس کا بچہ بیمار ہے جس کے بعد وہ اپنے بچے کی زندگی بچانے کے لیے اسے اسپتال لے گئی۔

یہ بھی پڑھیے

ترکی میں انسان اور ہنس کی لازوال دوستی

ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور لوگ بلی کے جذبات کو دیکھ کے کافی حیرت زدہ ہیں۔

پہلے انسانوں کے ڈاکٹر اور پھر جانوروں کے ڈاکٹر نے بلی کے بچے کا معائنہ کیا جن کے مطابق بلی کا بچہ اب صحتیاب ہوچکا ہے۔

اسپتال کے عملے کا کہنا تھا کہ ہم نے بلی کے بچے کو ادوایات دی تھیں جس کے بعد اس نے آنکھیں کھولی تھیں۔ بعد میں ہم نے اسے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ میں منتقل کردیا تھا اور یہ ہمارے لیے بہت ہی جذباتی لمحہ تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کوئی جانور ہمارے کلینک میں داخل ہوا ہو۔

اسپتال کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ بلی اسپتال کے قریب ہی گھومتی رہتی تھی اور ہم اسے کھانا کھلاتے اور پانی پلاتے تھے۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ بلی کا بچہ بھی ہے۔

اس سے قبل 2020 میں ترکی میں ہی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بلی اپنے بچے کو اسپتال لے گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر