پاکستان میں دیوالی کا تہوار منایا جا رہا ہے

عمران خان اور بلاول بھٹو نے بھی دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی

پاکستان میں ہندو برادری سنیچر کو دیوالی کا تہوار منا رہی ہے۔ اِس موقع پر پاکستان کی معروف شخصیات نے مبارکبادیں پیش کی ہیں۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے ہندو شہریوں کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نعمان اعجاز کا کینیڈا میں اپنے ریسٹورنٹ کا افتتاح

دیوالی ایک قدیم ہندو تہوار ہے جسے سالانہ بنیاد پر بہار کے موسم میں منایا جاتا ہے۔ دیوالی کو عیدِ چراغاں بھی کہا جاتا ہے۔ دیوالی ہندوؤں کا اہم تہوار ہونے کے ساتھ ساتھ ہندو رسم و رواج کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

دیوالی کے تہوار کی تیاریاں 9 دن سے قبل ہی شروع ہوجاتی ہیں۔ جبکہ دیگر رسومات کی ادائیگی مذید 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔

دیوالی کی رات سے قبل ہندو اپنے گھروں کی تزین و آرائش، مرمت اور رنگ و روغن کرواتے ہیں۔ دیوالی کے موقع پر ہندو برادری گھروں، محلوں اور گلیوں میں دیے جلاتے ہیں۔ شمع روشن کرنے کے علاوہ اجتماعی دعوتوں کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔ تحائف اور مٹھائیوں کی تقسیم کی جاتی ہے۔

متعلقہ تحاریر