نیویارک میں باپ اپنی ہی بیٹی سے شادی کا خواہشمند
نیویارک کے قانون کے مطابق خونی رشتوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا تیسرے درجے کا جرم ہے جس کی سزا 4 سال تک قید ہوسکتی ہے۔

امریکی شہر نیویارک میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں باپ نے اپنی بالغ بیٹی سے شادی کرنے کے لیے عدالت میں قانونی درخواست دائر کردی ہے۔
امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق یکم اپریل کو باپ نے مینہٹن کی عدالت میں اپنی ہی بیٹی سے شادی کرنے کے لیے قانونی درخواست دائرد کی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا گیا کہ ’شادی 2 لوگوں کے مابین ایک ایسا رشتہ ہے جو قربت اور روحانیت کو ظاہر کرتا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے
سپرماریو برادرز گیم کی کیسیٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت
درخواست گزار کے مطابق اُن کی اس درخواست کو اخلاقی، حیاتیاتی اور معاشرتی طور پر نامناسب سمجھا جائے گا۔ جبکہ نیویارک کے قانون کی روشنی میں خونی رشتوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا تیسرے درجے کا جرم ہے جس کی سزا 4 سال تک قید ہوسکتی ہے۔
اسی طرح کا ایک اور واقعہ چند روز قبل چین کے صوبے جیانگ کے شہر سوزہو میں بھی سامنے آیا تھا جہاں ایک ماں کو معلوم ہوا کہ ان کا بیٹا ان کی کئی سالوں سے کھوئی ہوئی بیٹی سے شادی کر رہا ہے۔ دلہن کے ہاتھ پر پیدائشی نشان دیکھنے کے بعد ماں نے اپنی بیٹی کی شناخت کی جو ان کی بیٹی سے ملتی جلتی تھی۔
اہل خانہ نے 20 سال قبل بچی کو سڑک پر پا کر گود لیا تھا۔ یہ جاننے کے بعد لڑکا اور لڑکی کے اہل خانہ صدمے کی حالت میں تھے تاہم دلہن کو اپنی حقیقی ماں سے مل کر خوشی ہوئی۔