16 لاکھ یوروز کا کبوتر خریدنے کا عالمی ریکارڈ

کبوتر 200 یورو کی مالیت پر نیلامی میں پیش کیا گیا تھا

آن لائن نیلامی کی تنظیم پجن پیراڈائز (پی آئی پی اے) کے مطابق ایک نامعلوم چینی خریدارنے 16 لاکھ یوروز مالیت کا مادہ کبوتر خرید کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ ایک ہمنگ کبوتر ہے جو کہ پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ جسے نیو کِم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

گزشتہ برس ایک نر کبوتر ساڑھے 12 لاکھ یوروز میں نیلام ہوا تھا۔ اُس وقت کا بنا ہوا ریکارڈ حالیہ نیلامی میں ٹوٹ گیا ہے۔ نیو کِم ایک اعلیٰ نسل کا کبوتر ہے جو کہ شمال مغرب میں واقع ریاست بیلجیئم کے صوبے اینٹورپ کے بالائی حصے میں پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فنکاروں کے ہیلووین پارٹی کے لیے دلچسپ لباس

بچھوؤں پر تحقیق کرنے والا پاکستانی حکومتی معاونت کا منتظر

مزکورہ کبوتر کو 200 یوروز میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا جس کی نیلامی کی رقم بڑھ کر 16 لاکھ تک پہنچ گئی۔

پی آئی پی اے کے چیئرمین نکولس گیسر بریچٹ کا کہنا ہے کہ "مجھے یقین ہے کہ یہ عالمی ریکارڈ ہے”۔

انہوں نے خریدار کا نام بتائے بغیر مذید کہا کہ ”سوچا نہیں تھا کہ اس رقم تک پہنچ پائیں گے۔ شاید خریدار اس کبوتر کی افزائش نسل کے خواہش مند ہیں۔‘‘

ایشیاء اور خلیجی ممالک کے خریداروں میں ان پرندوں کی صلاحیت کے باعث ان کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ یہ کبوتر سیکڑوں میل کی پرواز کر کے بھی اپنے گھر کا راستہ تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گھریلوں کبوتروں کی افزائش کی روایت بیلجیئم سے ملتی ہے جو کہ فرانس میں بھی پھیلی ہوئی ہے۔ تاہم اب اسے زوال کا سامنا ہے۔

یورپی پرندوں نے پچھلے چند سالوں میں عالمی شہرت حاصل کی ہے۔ خصوصاً چین میں کبوتروں کی ریسنگ اس کی بڑی وجہ ہے۔

متعلقہ تحاریر