لڑکیوں کے ساتھ پرینک کرنے پر پاکستانی یوٹیوبر کی پٹائی

پرینکسٹر نے لڑکیوں کو رقم دینے کی کوشش کی اور کہا کہ اپنے لیے دوپٹہ خرید لیں۔

پاکستان کے ایک یوٹیوبر خان علی نے لڑکیوں کے ساتھ پرینک کیا ہے جس پر ان کی خوب پٹائی ہوئی ہے۔ ’ویلے لوگ‘ نامی یوٹیوب چینل چلانے والے خان علی اپنے پرینک کے لیے ایک یونیورسٹی کے باہر پہنچے لیکن انہوں نے ویڈیو میں یونیورسٹی کا نام بتانے سے انکار کیا۔

یوٹیوبر نے راہ چلتی ہوئی لڑکیوں کو روک کر ان کے ہاتھ میں رقم دینے کی کوشش کی۔ لڑکیوں نے پوچھا کہ یہ رقم کس لیے؟ جس پر یوٹیوبر خان علی نے کہا کہ اس رقم سے دوپٹہ خرید لینا۔

یہ بھی پڑھیے

ماسک کا مذاق یوٹیوبرز کو ملک بدر کراسکتا ہے

اس ویڈیو میں لڑکیوں نے خان علی نامی یوٹیوبر کی خوب پٹائی کی ہے اور یوٹیوبر کی بیشتر لڑکیوں سے بدکلامی بھی ہوئی۔

ویڈیو پر تبصروں میں کئی صارفین نے تعریف کی ہے جبکہ بیشتر صارفین نے کہا ہے کہ خان علی کو پہلے خود تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ راہ چلتی لڑکیوں کو روکنا، ان کو چھونا اور ان سے بحث کرنا اچھی تربیت کی نشاندہی نہیں کرتا۔

دوسری جانب علی خان کا کہنا ہے کہ ’میرا یہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کی مائیں اور بہنیں اپنے سر پر دوپٹہ لیں۔ یہ پرینک نہیں بلکہ ایک پیغام ہے۔ اس موضوع پر میری یہ دوسری ویڈیو ہے اور میں تیسری ویڈیو بھی بناؤں گا۔‘

متعلقہ تحاریر