جنوبی افریقی خاتون کے گھر بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش
گوسیامی تمارا نامی خاتون کے گھر بیک وقت 7 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے گھر بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
بین الااقوامی میڈیا کے مطابق 25 سالہ گوسیامی تمارا نامی خاتون کے گھر 7 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے مراکش خاتون کا ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے جن کے گھر رواں برس مئی میں 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
ماسک کا مذاق یوٹیوبرز کو ملک بدر کراسکتا ہے
بچوں کی پیدائش سے قبل گوسیامی تمارا کا الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تھا جس میں 8 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی جبکہ 2 بچے اسکین نہیں ہوسکے تھے۔ ان کے پہلے بھی جڑواں بچے ہیں جن کی عمر 6 سال ہے۔
South African woman gives birth to 10 babies in what could be a new world record https://t.co/nONW2B4cGF
— BBC News (World) (@BBCWorld) June 9, 2021
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام بچے زندہ ہیں مگر قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے اُن کا وزن کم ہے۔ ان بچوں کو چند ماہ کے لیے انکیوبیٹر پر رکھا جائے گا تاکہ وہ صحت مند ہوسکیں۔









