بچپن کی برہنہ تصویر دکھانے پر نوجوان میوزک بینڈ کے خلاف عدالت پہنچ گیا
پاپ بینڈ نروانا نے اپنے البم 'نیور مائنڈ‘ کے ٹائٹل پر چھوٹے بچے کی برہنہ تصویر شائع کی تھی۔
امریکا کے مشہور میوزک بینڈ نروانا کو اپنے البم پرایک بچے کی تصویر لگانا مہنگا پڑ گیا۔ شیر خوار بچے نے بڑا ہونے کے بعد اپنی برہنہ تصویر چھاپنے پر بینڈ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
دنیا کے مشہور میوزک بینڈ تشہیری مہم کے لیے بچوں کی تصاور کا سہارا لیتے ہیں۔ بچوں کی مسکراہٹ اور ان کے انداز سے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے مشہور پاپ بینڈ نروانا نے 30 سال قبل اپنے البم ‘نیور مائنڈ‘ کے ٹائٹل پر سوئمگ پول میں کھیلتے ہوئے ایک چھوٹے بچے اسپینسر ایلڈن کی تصویر شائع کی تھی۔ بچہ اب بڑا ہونے کے بعد اپنی برہنہ تصویر لگانے پر بینڈ کے خلاف عدالت میں پہنچ گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپینسر ایلڈن کے وکلا نے عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں تصویر کو کمرشل جنسی استحصال قرار دیا۔ وکلا کا کہنا تھا کہ بینڈ کی جانب سے بچے کی برہنہ تصویر کا استعمال ایک جبری فعل تھا کیونکہ اس وقت ایلڈن کی عمر صرف چار ماہ تھی۔ بچے کی برہنہ تصویر استعمال کرنے پر اب ہرجانہ ادا کیا جائے۔ وکلا نے نروانا بینڈ کے خلاف ڈیڑھ لاکھ ڈالر کے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صبا قمر اردو فلکس کی ویب سیریز کے لیے تیار
دوسری جانب بیشتر سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اسپینسر ایلڈن نرونا بینڈ سے پیسے بٹورنے کی کوششیں کررہا ہے کیونکہ انہوں نے خود البم کی 25 ویں سالگرہ پر دوبارہ شوٹ کروایا تھا۔
Imagine being the kid on the front of Nirvana’s Nevermind album then getting Nevermind tatted on your chest and posing for the albums 25th anniversary just to later sue the band for sexual exploitation… ????? pic.twitter.com/SW4wsIBZwf
— Jødy (@zenisthekey) August 25, 2021
واضح رہے کہ ایلڈن نے ایک مرتبہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بینڈ کے لیے شارٹس کے بغیر تصویر بنوانا چاہتے تھے لیکن فوٹوگرافر نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔









