50روپے میں 4اضافی کوکومو حاصل کرنیکا نیا فارمولا متعارف

10 روپے میں 9کوکومو جبکہ 50 روپے  میں 45 کوکومو ملتے ہیں،10روپے والے5 پیکٹ لیں تو4 کوکومو اضافی ملیں گے،سوشل میڈیا پوسٹ

پاکستان میں بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول  چاکلیٹ بھر بسکٹ کوکومو پھر سوشل میڈیا پر زیربحث آگئے۔اس مرتبہ 50 روپے میں 4 اضافی کوکو مو حاصل کرنے کا نیا فارمولہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل ایک  پوسٹ میں کوکومو کے 10 روپے والے اسنیک پیک اور 50 روپے والے پارٹی پیک میں تقابل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے تاہم یہ 10 روپے والے اسنیک  پیک کی ایک مارکیٹنگ تکنیک ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان میں چھ سگے بھائی ایک ساتھ چھ سگی بہنیں بیاہ لائے

برازیل: 14 افراد پر مشتمل خاندان کے ہر فرد کی پیدائشی 12 ، 12 انگلیاں

ایک ٹویٹر پوسٹ میں لکھا گیا کہ 10 روپے والے پیک میں 9 کوکو مو ہوتے ہیں  جبکہ کوکومو لوورز کو 50 روپے والے پیک میں 41 بسکٹ ملتے ہیں ، اس لیے 10 روپے کے 5 پیکٹس کی خریداری پر 4 اضافی بسکٹس ملیں گے تاہم کچھ صارفین نے شکوہ کیا  کہ انہیں 10روپے والے پیک میں بھی 8 کوکو مو ہی ملے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cocomo Pakistan (@cocomopakistan)

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پوسٹ اس وقت وائرل ہوئی  ہے جب  بسکٹ ساز کمپنی بسکونی  نے دو ہفتے قبل گولڈن کوکومو کے نام سے  10 روپے  کا نئے پیکٹ کی تشہیر شروع کی ہے جس میں خریداروں سے  Xbox، پلے اسٹیشن، سکول بیگ، ٹیبلٹ اور سائیکل سمیت دیگر انعامات جیتنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

کوکو مو  کی تعداد سے متعلق تمام مفروضے اپنی  جگہ مگر ٹوئٹر پر وائرل  ٹرینڈ نے  ناقدین کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے اور صارفین اس حساب کتاب کو خوب سراہا  رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر