پانی نا ہو تو تھوک سے کام چلایا جاسکتا ہے، بھارتی ہیر اسٹائیلسٹ نے خاتون پر تھوک دیا

کام کو ادھورا نہیں چھوڑانا اور نا ہی اس پر سمجھوتہ کرنا ہے پانی نہ ہوتو تھوک سے کام چلایا جائے

بھارت کے  کے مشہور ہیئر اسٹائلسٹ جاوید حبیب کے خلاف بال کاٹتے ہوئے ایک خاتون کے بالوں پر تھوکنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،  دوسری جانب جاوید حبیب نے اس واقعے پر معافی مانگ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میرے عمل سے کچھ لوگوں کو دکھ پہنچا ہے ان سے میں دل سے معافی مانگتا ہوں’۔

بھارتی  میڈیا ذرائع کے مطابق دو روز قبل بھارت میں ٹوئٹر پر ایک ویڈیو  ٹرینڈ کی جس میں بھارت کے  کے مشہور ہیئر سٹائلسٹ جاوید حبیب  بالوں کو کاٹنے اور نئے انداز بتانے کے مہارت کا مظاہرہ کررہے تھے ڈیمونسٹریشن کے دوران انھوں نے خاتون کے بالوں پر تھوک دیا ، انھوں نے کہا کہ کام کو ادھورا نہیں چھوڑانا ہے اور نا ہی اس پر سمجھوتہ کرنا ہے اگر پانی کی کمی ہوجائے تو بالوں پر تھوک کر بھی کام چلایا جاسکتا ہے اور یہ کہتے ہوں انھوں نے خاتون کے بالوں پر باقاعدہ تھوک دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

’پیسا ‘ایوارڈ: پاکستانی اداکار وں کی صلاحیتیں عالمی سطح پر مانی جانے لگیں

مریم نواز ماڈل نہیں سیاسی قائد ہیں، عامر متین کی حنا پرویز پر تنقید

 

واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہی پوجا کپتانامی خاتون جن کے بالوں پر تھوکا گیا تھا نے پولیس میں کیس درج کرادیا ، پولیس کے مطابق جاوید حبیب کے خلاف دفعہ 355 (بے حرمتی)، 504 (توہین) اور وبا سے متعلق ایکٹ 1897 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنے خلاف قانونی کارروائی کے آغاز پر  جاوید حبیب نےایک ویڈیو پیغام میں تربیتی سیمینار میں خاتون کے بال کاٹنے کے دوران ان کے سر پر تھوکنے کے اپنے عمل پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہمارے جو سیمینار ہوتے ہیں وہ پروفیشنل اور کافی لمبے دورانیے کے ہوتے ہیں، اس میں ہمارے شعبے سے وابستہ لوگ شرکت  کرتے ہیں اس لیے اسے تھوڑا مزاحیہ بنانا پڑتا ہے’۔ جاوید حبیب نے کہا کہ’ لیکن پھر بھی میرے عمل سے کچھ لوگوں کو دکھ پہنچا ہے ان سے میں دل سے معافی مانگتا ہوں’۔

متعلقہ تحاریر