بھارت میں 22 سالہ لڑکے نے 38 سالہ سوتیلی ماں کو بھگاکر شادی کرلی
55سالہ مزدور نے 11 سال قبل پہلی بیوی کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی تھی، پہلی بیوی سے ہونے والے 2 بیٹے گھر چھوڑ گئے تھے، چھوٹے بیٹے نے گزشتہ سال گھر آنا شروع کیا تھا
بھارتی ریاست اترکھنڈمیں 22 سالہ ناخلف بیٹے نے 38 سالہ سوتیلی ماں کوبھگا کر شادی کرلی۔ ضلع ادھم سنگھ نگر کے علاقے بزپور میں 55 سالہ مزدور نے 11 سال قبل پہلی بیوی کے انتقال کے بعد دوسری شادی کی تھی۔
متاثرہ شخص نے اپنے بیٹے اور بیوی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلیے درخواست دے دی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کھوج لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ جوڑے نے کون سا قانون توڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بارات میں دھوتی کے بجائے شیروانی پہننا بھارتی دلہے کا جرم بن گیا
بھارت، شزا فضا کی طرح دو بہنوں کی ایک دوسرے کے دلہوں سے شادی
یومیہ اجرت پر کام کرنے والے بدقسمت شوہر نے مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بیٹے نےا سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور اس بیوی نے واپس آنے سے انکار کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ گھر میں موجود 20 ہزار روپے اور بیٹی کو بھی لے گئی ہے۔ بنکارہ پولیس کے چوکی انچارج ارجن گیری نے مقدمے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کی پہلی بیوی سے 2 بیٹے تھے، باپ کی جانب سے دوسری شادی کرنے کے بعد اس کے دونوں بیٹے 10 سال قبل گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے تاہم گزشتہ سال اسکے چھوٹے بیٹے نے گھر آنا شروع کردیاتھا۔
11مئی کو 38سالہ خاتون نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ اپنے میکے جارہی ہے لیکن واپس نہیں آئی بعد ازاں اسے خبر ملی کہ اس کی بیوی اس کے چھوٹے بیٹے کے ساتھ رہ رہی ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ ابھی ہم نے مقدمہ درج نہیں کیا ہے، جوڑے تھانے آنے کی ہدایت کی گئی ہے، وہ بالغ ہیں لہٰذا اگر وہ کسی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تو ہی ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔