24سالہ لڑکی ڈرائیونگ سے متاثر ہوکر 50سالہ بس ڈرائیور کو دل دے بیٹھی

شہزادی روزانہ میاں چنوں سے لاہور کا سفر کرتی تھی، بس میں چلنے والے پرانے گانوں اور ڈرائیونگ کے انداز نے اسے صادق کا دیوانہ بنادیا، لڑکی نے خود اظہار محبت کرکے شادی کی اور شوہر کی بس میں کنڈیکٹر بن گئی۔

میاں چنوں کی رہائشی 24 سالہ لڑکی لاہور کے سفر کے دوران ڈرائیونگ اور موسیقی کے انتخاب سے متاثر ہوکر 50 سالہ بس ڈرائیور کو دل دے بیٹھی۔

لڑکی نے اپنی سے دگنی عمر کے شخص سے اظہار محبت کرکے اس سے شادی کرلی اور اب اسی بس میں کنڈیکٹر بن کر شوہر کا ہاتھ بٹارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمر رسیدہ شخص سے شادی کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی لڑکی نوسرباز نکلی

انفلوئنسر اذلان شاہ  نے شادی پر اہلیہ کو گدھےکا بچہ تحفے میں دیدیا

معروف یوٹیوبر سید باسط علی نے اپنے حالیہ وی لاگ میں ایک ایسے جوڑے کا انٹرویو کیا ہے جس نے سماج  کی باتوں کو نظرانداز اور عمر کی تفریق کو فراموش کرتے ہوئے شادی کرلی۔

میاں چنوں  کی 24 سالہ شہزادی    نے بتایا کہ وہ لاہور کے رہائشی50  سالہ بس ڈرائیور صادق    کی بس میں روز میاں چنوں  کے لاری اڈے سے لاہور کا سفر کرتی تھیں، اس دوران انہیں صادق  کا اٹھنا ،بیٹھنا، گاڑی چلانا بہت اچھا لگتا تھا،وہ بہت کم گو تھے، نورجہاں اور اکرم راہی کے گانے سنتے تھے،روز بس ک آخری  اسٹاپ پر اترنے کے باعث بس کی آخری مسافر ہوتی تھیں، اس طرح آہستہ آہستہ انہوں نے صادق سے محبت کا اظہار کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ جس روز انہوں نے صادق سے اظہار محبت کیا اس  روز بس میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا گانا’قمیص تیری کالی‘ چل رہا تھا،انہوں نے صادق سے محبت کا اظہار کیا تو انہوں نے بھی انکار نہیں کیا۔

 صادق نے بتایا کہ” آخری اسٹاپ پر اترنے کے باعث یہ بس کی آخری سواری ہوا کرتی تھیں اور یہ گانے انہتائی انہماک سے سنتی تھیں جس کی وجہ سے میں دل ہی دل میں دعا کرتا تھا کہ اللہ کرے یہ سواری میری ہوجائے“۔

ایک سوال پر شہزادی نے انکشاف کیا کہ جس میں بس میں انہیں صادق سے محبت ہوئی تھی اب وہ اسی بس میں کنڈکٹری کرتی ہیں،ان کا کہنا ہےکہ جس بس میں انہیں محبت ہوئی تھی وہ اس کا سفر کیسے چھوڑ سکتی ہیں،وہ پہلے بھی صادق کے ساتھ بیٹھنے کیلیے ایڈوانس بکنگ کرواکے آگے بیٹھنے کو ترجیح دیتی تھی ۔

صادق نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کنڈیکٹر کوہٹاکر اس کی جگہ شہزادی کو رکھ لیا جو مسافروں کو سیٹوں پر بٹھاتھی ہے اور  آوازیں بھی لگاتی ہے۔رشتیداروں کے باتیں بنانے کے سوال پر شہزادی نے کہا کہ رشتیدار تو باتیں کرتے ہیں لیکن زندگی رشتیداروں نے نہیں ہم نے گزارنی ہے۔عمر کے فرق سے متعلق سوال پر شہزادی نے کہا کہ عشق محبت میں عمر نہیں دیکھی جاتی۔صادق نے کہا کہ کہتے ہیں دل جوان ہونا چاہے عمر میں کیا رکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر