تصویر کشی کے دوران دلہا نے دلہن کے ماتھے پر بوسے کی فرمائش پر کیا کردیا؟
کراچی میں ایک شادی کے دوران دلہادلہن کی تصویر کشی کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کی وڈیو دیکھنے والے ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوگئے ہیں۔
شادیاں ہر دور میں ہوتی آئیں ہیں اورہر دور اور علاقے کی شادیوں کی اپنی رسوم و رواج ہیں لیکن مشرق ہو یا مغرب ان دنوں شاز و نادر ہی کوئی شادی ایسی ہوتی ہے جہاں دلہا دلہن کی تصویر کشی نہ ہوتی ہو۔
ممکنہ طور پر کراچی میں ہونے والی ایک شادی کے دوران دلہادلہن کی تصویر کشی کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کی وڈیو دیکھنے والے ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
24سالہ لڑکی ڈرائیونگ سے متاثر ہوکر 50سالہ بس ڈرائیور کو دل دے بیٹھی
انفلوئنسر اذلان شاہ نے شادی پر اہلیہ کو گدھےکا بچہ تحفے میں دیدیا
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والے وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بینکوئٹ میں دلہا دلہن کی تصویر کشی جاری ہے کہ اس دوران فوٹوگرافر دلہا کو دلہن کے ماتھے پر بوسہ لینے کی ہدایت کرتا ہے۔
فوٹوگرافر کی ہدایت پر دلہا دلہن کی جانب بڑھا تاہم منہ بسورے ہوئے بولا کہ ماتھے پر بوسہ دینے میں وہ پرسکون محسوس نہیں کررہا جس پر فوٹوگرافر نے کہاکہ آپ جیسے پرسکون ہوں ویسے ہی بوسہ کرلیں۔اس سے آگے کیا ہوا یہ وڈیو میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
دلہا کی اس حرکت پر فوٹوگرافرز کی ٹیم حسرت و یا س کا اظہار کرتے ہوئے شرم سے پانی پانی ہوگئی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس وڈیو پر دلہے میاں کا خوب مذاق اڑایا ہے۔کسی نے کہا کہ اتنی بڑی عمر کا دلہااور اتنی چھوٹی دلہن،ایک صارف نے بتایا کہ پرسکون بوسے کا مطلب ہوتا ہے ماتھے یا گال پر نہ کہ۔۔۔۔