بچی کی معجزانہ طور پر پیدائش
ٹینا اور ان کے شوہر نے 1992ء سے محفوظ ہوئے ایمبریو کو استعمال کیا۔
امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک حیرت انگیز واقعہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 28 سالہ خاتون نے 27 سال پرانے ایمبریو سے بچے کو جنم دے دیا۔
والدین نے بچی کا نام مولی رکھا ہے۔ ٹینا گبسن اور ان کے شوہر نے 1992ء سے محفوظ ہوئے ایمبریو کو استعمال کیا۔
مولی کے ایمبریو نے طویل عرصے تک منجمد رہنے کا ورلڈ ریکارڈ بنالیا ہے۔
امریکی جوڑے کی جانب سے بننے والا یہ کوئی پہلا ریکارڈ نہیں۔ اس سے پہلے 2017ء میں اسی جوڑے نے 24 سال پرانے ایمبریو سے بچے کی پیدائش کو ممکن بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ساس کا داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ
بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ خدا کی جانب سے ان کی جھولی میں ڈالے گئے دونوں معجزوں پر انتہائی خوش ہیں۔ وہ خدا کی اس رحمت پر خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں۔
امریکی جوڑا 5 سال سے بے اولاد تھا۔ کچھ عرصے قبل انہوں نے ٹی وی چینل پر ایمبریو کے ذریعے بچے کی پیدائش کے بارے میں سنا۔ جس کے بعد مزید معلومات حاصل کیں۔
ٹینا اور ان کے شوہر بین نے ایمبریو ڈونیشن سینٹر سے رابطہ کیا اوردونوں بہنوں کے ایمبریوز لیے۔ اس طرح مولی اور ایما دونوں جینیاتی بہنیں ہیں۔
واضح رہے کہ ایمبریو ڈونیشن ایک ایسا عمل ہے جس کے تحت شادی شدہ جوڑے مصنوعی طریقے سے بچے کی پیدائش کو یقینی بناتے ہیں۔ اس عمل میں کئی مرتبہ اضافی ایمبریوز بھی وجود میں آجاتے ہیں جن کو منجمد کردیا جاتا ہے۔ آگے چل کر دوسرے بےاولاد جوڑے ان اضافی ایمبریوز کا استعمال کرسکتے ہیں۔