امریکی جریدے نے داعش اور بھارتی روابط کی پول کھول دی

واشنگٹن: عالمی دہشتگردی  کے تناظر میں داعش اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا پول کھل گیا۔ معتبر امریکی جریدہ فارن پالیسی میگزین نے ایک بار پھر بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔

امریکی جریدہ نے "بھارت دہشتگردی کا نیا چہرہ: عالمی دہشتگردی میں بھارت سرفہرست”  کے عنوان سے اپنی حالیہ رپورٹ میں داعش اور بھارتی روابط دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دیئے ہیں۔

رپورٹ میں داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کو عالمی اور علاقائی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر چرچ حملہ، ترکی، اسٹاک ہوم اور افغانستان میں جیل اور سکھ گوردوارہ حملوں کے علاوہ شام میں داعش کی مدد سے دہشتگردی میں ملوث ہے۔

میگزین کے مطابق ان حملوں کی منصوبہ بندی میں بھارتی ہاتھ انتہائی پریشان کُن ہے۔ بھارت کے داعش کے علاوہ پاکستان اور افغانستان میں دیگر دہشتگرد نیٹ ورکس کے ساتھ بھی روابط ہیں۔ افغانستان اور شام اس کا بیس کیمپ رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہندو نیشنلزم انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ بھی کیرالہ اور کرناٹکا میں دہشتگرد گروپس کی موجودگی کا انکشاف کر چکا ہے۔ جبکہ نائن الیون سانحہ کے ماسٹرمائنڈ خالد شیخ محمد سے ایک ہندو کے روابط کا بھی انکشاف سامنے آچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے