جنم دن کی مبارکباد دینے پر ٹوئٹر فائٹ

ہیش ٹیگ ایچ بی ڈی مریم اور ہیش ٹیگ ایچ بی ڈی سالار پہلے اور دوسرے نمبروں پر ٹرینڈ کر رہے ہیں جو کہ ایک ٹوئٹر فائٹ کا منظر نظر آرہا ہے

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سالگرہ پر اُنہیں مبارکباد دینا ایک ٹویٹر فائٹ شکل اختیار کر گیا ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کی نوک جھونک سوشل میڈیا تک تو پہنچ ہی چکی تھی لیکن اب اُس نے سالگرہ کی مبارکباد تک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔  پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکی آج سالگرہ ہے۔اس موقعے پرانکے دوستوں اورمداحواں کی جانب سے رات 12 بجے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر مبارکباد کے پیغامات بھیجےجارہے تھے جو کہ بدھ کی صبح ٹاپ ٹرینڈ کی شکل اختیار کر گئے۔

ٹوئٹر پر ‘ہیش ٹیگ ایچ بی ڈی مریم نواز’ پر پارٹی کارکنان اورحامیوں نے بھی مریم کی تصاویر اور وڈیوز کے ساتھ نیک تمناوں کا اظہارکیا۔ اِس ٹرینڈ کے مقابلے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان بھی ٹوئٹر کے میدان میں آگئے اور پی ٹی آئی کے کارکن سالار سلطان زئی کو اُن کی سالگرہ کے پیغامات بھیجنے لگے۔ سالار سلطان زئی کو سالگرہ مبارک کے اتنے ٹوئٹس کئے گئے ہیں کہ ‘ہیش ٹیگ ایچ بی ڈی سالار’ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جبکہ مریم نواز کی سالگرہ کا ہیش ٹیگ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
ہیش ٹیگ ایچ بی ڈی مریم اور ہیش ٹیگ ایچ بی ڈی سالار پہلے اور دوسرے نمبروں پر ٹرینڈ کر رہے ہیں جو کہ ایک ٹوئٹر فائٹ کا منظر نظر آرہا ہے۔

متعلقہ تحاریر