ٹائم میگزین نے 2020 کو بدترین سال قرار دے دیا
ٹائم میگزین کے سرورق پر ریڈ ایکس کا نشان اس سے پہلے 4 مرتبہ استعمال ہوچکا ہے۔

سال 2020 کرونا وبا کے باعث ہر خاص و عام کے لیے مشکل ترین سال رہا ہے۔ بین الاقوامی جریدے ‘ٹائم’ نے بھی 2020 کو بدترین سال قرار دے دیا ہے۔
کرونا کے باعث پوری دنیا کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ چھوٹے تو چھوٹے بڑے ممالک میں بھی کاروبارختم ہوکررہ گیا۔ بے روزگاری کی شرح میں بڑی حد تک اضافہ ہوا۔ اس بنا پر ٹائم میگزین نے دسمبر ایڈیشن میں اپنے سرورق پر سرخ رنگ کا استعمال کرتے ہوئے سال 2020 پر ایکس کا نشان لگایا ۔
میگزین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 2020 نے ہمیں حد سے زیادہ پرکھا ہے۔ اس خوفناک سال کے بعد ہم کہاں جائیں؟
TIME’s new cover: 2020 tested us beyond measure. Where we go after this awful year https://t.co/5raFYUSgeZ pic.twitter.com/im3NWiBqJC
— TIME (@TIME) December 5, 2020
ٹائم میگزین نے اس حوالے سے خصوصی آرٹیکل بھی تحریر کیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ سرورق پر ریڈ ایکس کا نشان اس سے پہلے 4 مرتبہ استعمال کیا گیا ہے ۔
- جرمن سیاستدان ایڈولف ہٹلر کی وفات پر سرورق پر ریڈ ایکس لگایا گیا۔
- 2003 میں عراق جنگ ہوئی تو میگزین نے ریڈ ایکس کا استعمال کیا۔
- 2006 میں ٹائم کے سرورق پر ریڈ ایکس آیا ۔ اس سال امریکی فورسز کی جانب سے طالبان تنظیم القائدہ کے سابق سربراہ ابو مصعب الزرقاوی کو ہلاک کیا گیا تھا۔
- 2011 میں میگزین پر ریڈ ایکس دکھائی دیا۔ اس سال القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی عوام! آپ کو گھبرانا نہیں ہے

میگزین کے خصوصی آرٹیکل میں کرونا وبا کے علاوہ نسلی امتیاز کے خلاف امریکا میں ہونے والے احتجاج کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہیں۔