واشنگٹن پوسٹ نے بھارت کو صحافیوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دے دیا

انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ، رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز، انٹرنیشنل ویمنز میڈیا فاؤنڈیشن، جیمز ڈبلیو فولی لیگیسی فاؤنڈیشن سمیت کئی بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے واشنگٹن پوسٹ کے فل پیچ اشتہار میں مودی سے آزادی صحافت پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا

انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی)، ایڈیٹرز، میڈیا ایگزیکٹوز اور بین الاقوامی پریس فریڈم گروپس نے بھارتی وزیر اعظم مودی سے  آزادی صحافت پر لگائی قدغن  ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

امریکی اشاعتی ادارے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک  فل پیچ اشتہار میں بھارت کو صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملک قرار دیکر مودی سے آزادی صحافت پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم اقلیت پر ظلم و جبر نہ روکا تو بھارت ٹوٹ جائے گا؛ براک اباما کا مودی کو انتباہ

واشنگٹن پوسٹ پر شائع  فل پیچ اشتہار کو انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آئی)، ایڈیٹرز، میڈیا ایگزیکٹوز، آئی پی آئی گلوبل نیٹ ورک سمیت کئی بین الاقوامی صحافتی تنظیموں نے اسپانسر کیا ہے ۔

آئی پی آئی گلوبل نیٹ ورک نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان میں آزادی صحافت کے خطرناک بگاڑ کو روکا جانا چاہیے اورجو بائیڈن کو اندرون اور بیرون ملک ان مسائل سے نمٹنے کو اپنی ترجیح بنانا چاہیے۔

واشنگٹن  پوسٹ  کے فرنٹ پیچ اشتہار ایسے وقت میں شائع کیا گیا ہے کہ جب بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی  سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں اور صدر جو بائیڈن سے انکی ملاقات بھی ہوئی۔

بھارت میں صحافیوں کو درپیش مشکلات  کے لیے نیشنل پریس کلب (واشنگٹن)، رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز، انٹرنیشنل ویمنز میڈیا فاؤنڈیشن، جیمز ڈبلیو فولی لیگیسی فاؤنڈیشن نے اپنی آوازیں بلند کیں۔

بین الاقوامی صحافتی تنظیموں کی جانب سے واشنگٹن پوسٹ میں شائع اشتہار میں کہاگیاہےکہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریہ ہونے کے باوجود  میڈیا اور صحافیوں کیلئے انتہائی خطرناک  ملک ہے۔

صحافتی تنظیموں نے  بھارت  کی حکمران جماعت  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)پر بھی تنقید کی گئی ہے جوکہ ہندوستان میں مسلمان اقلیت پر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ظلم و جبر کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مودی کو امریکا میں کڑے احتجاج کا سامنا؛ کانگریس ارکان نے باز پرس کا مطالبہ کردیا

آئی پی آئی نے امریکی صدرجوبائیڈن پر زور دیا کہ وہ  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہندوستان میں آزادی صحافت کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر مجبور کریں ۔

آئی پی آئی کے مطابق بھارت میں  مودی حکومت کے بعد میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آئی۔ آئی پی آئی نے گزشتہ ماہ نریندر مودی کو آزادی صحافت  جو یقینی بنانے کیلئے خط بھی لکھا تھا ۔

متعلقہ تحاریر