امریکی صدر جوبائیڈن کل اسرائیل جائیں گے

غزہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اب امریکا کے صدر جوبائیڈن کل اسرائیل جائیں گے۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے تل ابیب میں امریکی سفارت خانے میں ایک مختصر پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صدر بائیڈن اسرائیل، خطے اور دنیا کے لیے ایک نازک لمحے میں یہاں آ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹونی بلنکن نے تل ابیب میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ کئی گھنٹے طویل ملاقات بھی کی تھی۔

روس کی اسرائیل، فلسطین تنازع ختم کرانے کی پیشکش

علاوہ ازیں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیلی وزیرِ دفاع سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارا عظیم اتحادی ہے، امریکی اعلیٰ حکام روز اسرائیل آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 2800 سے تجاوز کر چکی ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں میں 1 ہزار سے زائد بچے بھی ہیں۔

 

متعلقہ تحاریر