پاکستان منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے انفورسمنٹ کا نظام سخت کرے، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی شکایات کا مکمل خاتمہ کیا جانا چاہیے۔ آئی ایم ایف مشن کا مطالبہ

اسلام آباد میں حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے 8ویں روز اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے اپنی کارکردگی پیش کی۔ اس موقع پر اینٹی منی لانڈنگ، مشکوک ٹرانزکشنز پر کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ انٹرنیشل ٹیکس آفس ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک نے رپورٹ جمع کرائی ہے، ایف بی آر نے ٹیکس کرائم پر بھی رپورٹ اور مشن کو بریفنگ دی، آئی ایم ایف نے کہا کہ ٹیکس کرائم میں مشکوک ٹرانزکشنز کیلئے واضح پالیسی بنائی جائے ۔ مشکوک ٹرانزکشنز اگر منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں تو اکاؤنٹس بلاک، سخت سزا اور کڑی نگرانی کی جائے، ملوث عناصر کے چین کو توڑا جائے جس کیلئے ایف بی آر انفورسمنٹ کا نظام سخت کرے، آئی ایم ایف مشن نے یہ بھی کہا کہ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر