بڈھ بیر میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا تھا۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہائی ویلیو دہشتگرد کمانڈر سمیع عرف شینائے بھی ہلاک ہوا۔

 

متعلقہ تحاریر