یوٹیلٹی اسٹورز بھی سستے نہ رہے، اسٹورز پر کئی بنیادی اشیاء مہنگی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستی دستیاب ہیں

شہریوں کو سستے داموں اشیا بیچنے والا یوٹیلٹی اسٹورز مہنگائی میں عام مارکیٹ سے بھی آگے نکل گیا،، یوٹیلیٹی اسٹورز پرفی کلو چینی اوپن مارکیٹ سے 18.10 روپےمہنگی فروخت ہونے لگی، دستاویز کے مطابق اسٹورز پر عام صارفین کیلئےفی کلو چینی کی قیمت 155روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اوسط فی کلو چینی کی قیمت136.90روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح دال چنا یوٹیلیٹی اسٹورزپر اوپن مارکیٹ سے فی کلو21.42 روپے اور سفیدچنے اوپن مارکیٹ سے فی کلو 16.71روپے مہنگے فروخت کیئے جا رہے ہیں۔
دستاویز کے مطابق دال چنا یوٹیلیٹی اسٹورز پرفی کلو252روپے اور اوپن مارکیٹ میں دال چنے کی فی کلوقیمت230روپے58 پیسے میں دستیاب ہے، اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز پرسفید چنا فی کلو 405 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سفید چنے کی فی کلو قیمت388.29روپے ہے۔ دستاویز کے مطابق سیلا چاول یوٹیلیٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ سے فی کلو53.53 روپے اور ٹوٹا چاول اوپن مارکیٹ سے3.80روپے مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر