اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ تیزی سامنے آئی ہے جب 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جب 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 737 پوائنٹس کے اضافے سے 60 ہزار 548 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ تحاریر