اسسٹنٹ رجسٹرار پی ای سی انجئنیر عاصم لانگ اور زوجہ کا قتل قابلِ مذّمت ہے، شیخ الجامعہ این ای ڈی

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور معین الجامعہ جامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے پاکستان انجئنیرنگ کونسل(پی ای سی) کے اسسٹنٹ رجسٹرار انجئنیر عاصم لانگ اور اُن کی اہلیہ کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ مذمتی پیغام دیتے ہوۓ اُن کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جاۓ۔ اُن کا کہنا تھا کہ جامعہ این ای ڈی اور ہمارے انجینئرز، پاکستان انجینئرنگ کونسل اور عاصم لانگ کے لواحقین کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ یاد رہے کہ انجئنیر عاصم لانگ اور ان کی زوجہ کو گذشتہ شب اسلام آباد میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

متعلقہ تحاریر