اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز فنانسگ کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 15 کروڑ 55 لاکھ ڈالر فنانسگ کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم سے خواتین کے لیے اصلاحات کا پروگرام شروع ہو گا، مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے لیے قرض تک رسائی بہتر ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق فنانسنگ کی رقم میں 10 کروڑ ڈالرز پالیسی قرض ہے، اس پروگرا م میں 55 لاکھ ڈالرز کی گرانٹ شامل ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ 5 کروڑ ڈالرز قرض فراہم کرنے والے اداروں کو دیے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر