انڈس ہائی وے پر پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
انڈس ہائی وے پر پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، رات گئے دہشتگردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید جب کہ ایک عام شہری بھی جاں بحق ہو گیا۔
شہید ہونے والوں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور لکی مروت کا رہائشی نور محمد شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔