لکی مروت: گھر سے 1 ہی خاندان کے 10 افراد کی لاشیں برآمد

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، تمام افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 4 روز پہلے کا معلوم ہوتا ہے۔

لکی مروت، چلتی گاڑی پر فائرنگ، گورنمنٹ کنٹریکٹر قتل، ڈ رائیور سمیت 2 زخمی

پولیس نے بتایا ہے کہ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

قتل کی اس واردات کے محرکات کا پتہ چلانے کے لیے پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر