ملک بھر میں گیس کا سلنڈر مہنگا ، سردی میں عوام کے لیے دہری اذیت۔

پہلے سردی اب پاک ایران۔ کشیدگی کو جواز بنا کر گیس مافیاں نے ایل پی جی کی قیمت میں پھر 10 روپے فی کلو گرام کا مزید اضافہ کر دیا ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلوں سیلنڈر 120 اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت 450 روپے تک پہنچ گئی لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی روزانہ کی۔کھپت 6 ہزار ٹن ہے اس حساب سے
مافیا روزانہ 40 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کمانے لگا اگر قیمت ایسی ہی بڑھتی رہی تو ایل پی جی مافیا ماہانہ 100 ارب روپے سے زائد رقم غریب عوام کی جبیوں سے نکالے لے گا
شدید دھند اور سردی کی وجہ سے مہنگائی کی ماری عوام مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ایل پی جی کی قیمت اسمان کو چھو نے لگی شدید دھند اور سردی میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کے بعد صارفین مہنگی ایل پی جی خرید نے پر مجبور ہوچکے ایل پی جی کی رواں ماہ کے لیے سرکاری قیمت 256 روپے مقرر ہے کی گئی مگر
مافیا ایل پی جی 256 روپے کے بجائے 320 سے لیکر 330 روپے فی کلو فروخت کر رہا ہے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف نہ اوگرا اور نہ ہی نگران حکومت نے کوئی کارروائی کی
سوئی گیس آتی نہیں بچوں نے سکول کالج جانا ہے ناشتہ کیسے بنائیں
بچوں اور کھانے پکانے کے لیے مہنگی ایل پی جی خرید نے پر مجبور ہیں
سارے لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا 300 روپے سے لیکر 310 میں ایل پی جی خرید کر کیسے 280 یا 290 روپے میں فروخت کریں اوگرا اور پولیس ہمیں پکڑ لیتی ہے جو کمپنیاں مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں روزانہ کروڑوں روپے کماتے ہیں ان کے خلاف کون کارروائی کرے گا سردی کی شدت میں اضافے اور سوئی گیس کی عدم دستیابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مافیا نے لاہور سمیت ملک بھر میں اپنی من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنا شروع کر دی لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں ایل پی جی سرکاری قیمت 256 روپے میں کہیں بھی دستیاب نہیں
ایل پی جی کی سرکاری قیمت 256 روپے جبکہ مارکیٹ میں 320 روپے سے لیکر 330 روپے میں فروخت جاری ایل پی جی مافیا نے گیس کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ہی قیمت پر فروخت کرنا شروع کر رکھی ہے گھریلو سلنڈر 3 ہزار 26 روپے کے بجائے گھریلو سلنڈر 3 ہزار 560 روپے سے لیکر 3570 روپے میں فروخت ہونے لگا اوگرااور نگران حکومت بھی ایل پی جی مافیا کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئی ابھی تک مافیا کے خلاف کارروائی شروع نہ کی جاسکی عوام انتہائی مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ تحاریر