بجلی صارفین کے لئے بری خبر ، بجلی 7 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

نیپرا نے عوام پر مہنگائی کی لنکا ڈھادی اور بجلی 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ۔ بجلی صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ مہنگائی کے مارے عوام کے لیے یہ خبر 440 واٹ کے جھٹکے سے کم نہیں کیونکہ وہ پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہیں۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔ بجلی صارفین کو مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی

متعلقہ تحاریر