آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں، اس کے ساتھ مائیکرو اکنامک اسٹیبیلٹی جاری رکھیں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ گرم جوش استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، آئی ایم ایف حکام سے جلد واشنگٹن میں ملاقات ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کی نمو 5 فیصد رہی، چاول کی فصل بمپر رہی، گندم کی بھی اچھی خبریں ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ بہتر ہے، شرح تبادلہ بھی مستحکم ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے۔

’’ساری کامیابیاں شہباز شریف کے گزشتہ دور کا ایس بی اے معاہدہ ہے‘‘

ہمیں سبسڈی نہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے: سی ای او PSX

محمد اورنگ زیب نے کہا کہ یہ ساری کامیابیاں شہباز شریف کے گزشتہ دور کا ایس بی اے معاہدہ ہے، 14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے، نگراں حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے بہتر کام کیے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت جلد مستحکم ہو گی، نگراں سیٹ اپ نے ڈاکٹر شمشاد کی سربراہی میں بہتر طریقے سے عمل کیا، 14 اور 15 اپریل کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں جائیں گے۔

’’ہم جانتے ہیں کیا اور کیوں کرنا ہے‘‘
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ نئے پروگرام کے خدوخال پر بات کریں گے، تفصیلی مذاکرات پاکستان آ کر ہوں گے، ہم جانتے ہیں کیا اور کیوں کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نج کاری اور ایئر پورٹس آؤٹ سورسنگ پر اچھی پیش رفت ہوئی ہے، حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے، نجی شعبے کو لیڈ کرنا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری حکمتِ عملی دہری ہے، قلیل اور وسطِ مدت میں نقصانات کم کرنا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے روایتی گھنٹی گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا
اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی گونگ تقریب میں روایتی گھنٹی گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

تقریب میں چائنیز ڈائریکٹر پی ایس ایکس یو ہینگ نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا اورکہا کہ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی پی ایس ایکس میں آمد سے ان کی دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انڈیکس کا نئی بلند ترین سطح پر پہنچنا موجودہ حکومت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے، موجودہ حکومت اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

چائنیز ڈائریکٹر پی ایس ایکس یو ہینگ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ کیپیٹل مارکیٹ پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے،چیئرپرسن پی ایس ایکس بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر ہماری رہنمائی کر رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر