ٹیسٹ کرکٹر کی 109ویں سالگرہ

معمر کرکٹر ایلِین ایش نے انگلینڈ کے لیے سات ٹیسٹ میچز کھیلے

دنیائے کرکٹ کی معمر ترین کھلاڑی ایلِین ایش نے زندگی کی 109 بہاریں دیکھ لیں۔

ایلین ایش 30 اکتوبر 1911ء میں لندن میں پیدا ہوئیں۔ 2011ء میں انہیں پہلی 100 سالہ خاتون ٹیسٹ کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

سابق کھلاڑی کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے تاحیات ممبرشپ سے بھی نوازا گیا ہے۔

انہوں نے 1937ء سے 1949ء تک سات میچز کھیلے جن میں کل 10 وکٹیں حاصل کیں۔

ایلِین کی ٹیم کو سات میں سے 2 میچز میں کامیابی اور 2 میں شکست ہوئی۔ جبکہ تین میچز کا نتیجہ برابر رہا۔

ایلین ایش "یوگا” کو اپنی صحت کا راز قرار دیتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر